1. Home
  2. Blogs
  3. News

اکتوبر 22, 2024

انگلینڈ بھی پاکستان کے نقش قدم پر، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین اسپنرز شامل

انگلینڈ بھی پاکستان کے نقش قدم پر، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین اسپنرز شامل
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے فائنل الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔مہمان ٹیم نے ریحان احمد کو اپنے اسپن اٹیک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے ہی شعیب بشیر اور جیک لیچ شامل تھے کیونکہ وہ ایک ایسی وکٹ پر پاکستان سے مقابلہ کی توقع کررہے ہیں جہاں پچ میں تبدیلی متوقع ہے۔زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کی بھی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔واضح رہےتین ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ،پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ میچ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں