1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 21, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ اسکواڈ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گیا جبکہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد زمبابوے کی اڑان بھرلی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ بلاوائیو پہنچ گیا، کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں اسکواڈ آسٹریلیا سے دبئی کے راستے بلاوائیو پہنچا۔قومی کرکٹرز آج بلاوائیو میں مکمل آرام کریں گے، جبکہ پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی ویزہ ملنے کے بعد براستہ دبئی زمبابوے کے لیے اڑان بھرلی اور وہ بلاوائیو میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں