1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 23, 2024

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، محمدرضوان

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، محمدرضوان
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا پرفارم کریں۔محمد رضوان کاکہناتھا کہ میرا پورا اسکواڈ ہی کپتان ہے، آسٹریلیا میں جو کرکٹ کھیلی، وہ اب ماضی بن چکی، زمبابوے کی کنڈیشن سے ٹیم ہم آہنگ ہے۔بلاوایو میں پری سیریز پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ بطور پروفیشنل آپ کو اس طرح کی چیزوں کےلیے تیار رہنا ہوتاہے، آسٹریلیا کےخلاف سیریز سے ملنے والا اعتماد اس سیریز میں بھی برقرارکھنے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ انشاء اللّٰہ یہاں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، چیلنج یہ ہے کہ ہم ایک نوجوان ٹیم کے ساتھ آئے ہیں، جن کےلیے یہ اچھا موقع ہے۔رضوان کا کہناتھا کہ سینئر کھلاڑیوں کی جگہ پورا کرنا آسان نہیں ہے،امید ہے کہ اس سیریز سے پاکستان کو نئے سپر اسٹارز ملیں گے،قومی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، جنوبی افریقہ کے دورے تک ٹیم کو بہترین شیپ میں لانا چاہتے ہیں، کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔کوشش کریں گے کہ اس سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کچھ نہ کچھ حاصل کریں،اوے سیریز میں چیلنجز ہوتی ہیں، جیسے کہ پچ اور کنڈیشنز ، ہوم ٹیم کو انکا فائدہ ہوتاہے۔ہمارے نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک اور شاہینز میں پرفارم کرکے آئے ہیں،عاقب جاوید ایک زمانے سے ہیڈ کوچنگ کر رہے ہیں،جو چیز مجھے اچھی لگی وہ یہ ہے کہ آتے ہی عاقب بھائی نہیں کہا کہ آسٹریلیا میں جوچیزیں کی ہیں انہیں ہی لے کے جائیں ،عاقب جاوید نے کہاکہ وہ زیادہ چیزوں کو تبدیل نہیں کریں گےجہاں ضرورت ہوئی وہ کریں گے،عاقب جاوید کو 1992 ورلڈکپ کا تجربہ بھی ہے جو ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ عاقب پہلے ہمارے باؤلنگ گروپ شاہین،حارث م احمد دانیا ل کےساتھ کام کر چکےہیں،امید ہے کہ ان چیزوں سے ہمیں بہت فائدہ ہو گا،گزشتہ کئی سالوں سے کپتانی کر رہاہوں ہوں،مگر ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کی کپتانی میں فرق ہوتاہے،فرنچائز اور انٹرنینشل کرکٹ کی کپتانی تقریبا ملتی جلتی ہے مگر انٹرنینشل میں پریشرزیادہ ہوتاہے۔میں خوش نصیب ہوں کہ تمام کھلاڑی ایسے کھیل رہے ہیں جیسے وہ خود کپتان ہوں،میرا تمام اسکواڈ ہی کپتان ہے،سینئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر ہم نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا۔خیال رہے پاکستان اورزمبابوےکے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل (اتوار) سے شروع ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم کو آرام دیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں