1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 21, 2024

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر انتقال کرگئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونیئر انتقال کرگئے
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے ہیں، وہ گذشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل تھے اور لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کی 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں نمائندگی کی ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں، نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دئیے۔نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔مرحوم کے بیٹے نعمان نذیر نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے علاج کے لیے حکومت پاکستان اور پی سی بی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتی حکام نے نذیر جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں