1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 21, 2024

پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 17افراد جاں بحق

پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 17افراد جاں بحق
کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خواتین سمیت 17افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیاں قافلے کی صورت میں لوئر کرم سے پارا چنار جارہی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 32 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔حکام نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں علی زئی پہنچادی گئی ہے اور 8 زخمی مندوری اسپتال لائے گئے ہیں۔خیال رہے مسافر گاڑیاں سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور چلتی ہیں۔ اس سے قبل بھی 12 اکتوبر کو بھی قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، 12 اکتوبر کے بعد 22روز کے لیے مین روٹ بند رہا۔ 22دن بعد کانوائے کے متبادل راستے کے ذریعے اجازت مل گئی تھی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔صدر مملکت نے ہدایت کی معصوم شہریوں پر حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔صدر مملکت کا واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے ذمہ داران کے خِلاف کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو بروقت طبی امداد کی فراہمی دی جائے۔

متعلقہ خبریں