1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 23, 2024

عمران خان کی رہائی ہدف ہے، پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی

عمران خان کی رہائی ہدف ہے، پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو ہوگا، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا کہنا ہے کہ 24 نومبر سے شروع ہونے والی تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی۔تحریک انصاف کے گزشتہ رات ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا ۔پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق احتجاجی قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے، پاکستان بھر میں بے گناہ قید پارٹی لیڈرز، کارکنان اور بانی چیئرمین کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم واپس لینے اور فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو پاکستان بھر کے ہر شہر سے ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ قید پارٹی رہنما، کارکنان اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہدف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ ہمارا ہدف ہے۔اعلامیے کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی ہدف ہے، کمیٹی نے حکومتی بے حسی اور بے بسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا نوٹس بھی لیا جب کہ کمیٹی نے کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں