1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 23, 2024

حکومت سے مذاکرات عمران خان کی رہائی کےبعد ہونگے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

حکومت سے مذاکرات عمران خان کی رہائی کےبعد ہونگے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت عمل کروں گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔ بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا، میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے کہاکہ 24 نومبر کو ڈی چوک پہنچیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔آئین کا تحفظ اور اسیروں کی رہائی ہمارا مقصد ہے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے، گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ہمارا احتجاج پُر امن ہے حکومت ملک کو بلاک کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی اور مطالبات کی منظوری کے لیے ہر حد تک جائیں گے، امید ہے یہ جنگ ہم جیتیں گے۔ کارکنوں کو کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

متعلقہ خبریں