1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج،حکومت کا آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا احتجاج،حکومت کا آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر آج رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق موبائل اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے تاہم موبائل فون سروس کھلی رہے گی لیکن انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی ۔ موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے ، یہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آج رات 12 بجے سے موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بند کئےجانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیاریاں کر لی ہیں ۔ تمام موٹرویز کو بند کر دیا گیاہے جبکہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیاہے ، اسلام آباد کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے کنٹینرز کو سبز رنگ کے کپڑوں سے ڈھانپا بھی جارہاہے ۔ اس کے علاوہ لاہور ، راولپندی ملتان اور دیگر شہروں میں بھی انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں