1. Home
  2. Blogs
  3. News

نومبر 28, 2024

اسکوئڈ گیم ٹو کے دوسرے سیزن کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیاگیا

اسکوئڈ گیم ٹو کے دوسرے سیزن کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیاگیا
مشہور زمانہ کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔زندگی اور موت کے مقابلوں پر مبنی تجسس سے بھرپور ویب سیریز کے ٹریلر میں سیزن 1 کے مرکزی کردار جی ہن کی اِس جان لیوا کھیل میں واپسی دکھائی گئی ہے۔مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کے دوران دوسرے 455 کھلاڑیوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکامی کا سامنا کرتے ہیں جب افراتفری پھیل جاتی ہے اور گولیاں چلنے لگتی ہیں۔ اس دورانگی ہن گارڈز سے لڑتے ہیں اور اپنی زندگی بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی کردار جی ہن اِس بار نئے کھلاڑیوں کے ساتھ زندگی اور موت کے اِس کھیل کے میدان میں اترتا ہے اور ساتھی کھلاڑیوں کو متنبہ کرنے کے باوجود کئی لوگ جانیں گنوا دیتے ہیں۔پہلے سیزن کے اختتام پر مقابلہ جی ہن نے جیت لیا تھا لیکن وہ خود کو اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں کی موت کا قصوروار سمجھتا ہے۔دوسرے سیزن کے ٹریلر سے بظاہر یہی لگتا ہے کہ وہ اِس پُرتشدد کھیل کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے اور گیم کے ماسٹر مائنڈ کو بےنقاب کرنے کیلئے دوبارہ میدان میں اُترا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اِس بار کھیل کے ہر مرحلے کے بعد کھلاڑیوں کو یہ آپشن دیا جاتا ہے کہ وہ یہ جان لیوا کھیل مزید کھیلنے کیلئے آگے بڑھیں یا اس مرحلے تک جیتی گئی رقم باقی رہ جانے والے تمام کھلاڑیوں میں تقسیم کرکے واپس لوٹ جائیں، تاہم ٹریلر میں جی ہن ساتھی کھلاڑیوں کو دوسرے آپشن کا انتخاب کرنے پر قائل میں ناکام نظر آرہا ہے۔یاد رہے کہ سیریز میں مختلف کھیل اور ٹاسک کے ذریعے قرض اتارنے کے خواہش مند افراد کو گیم میں شکست پر سب کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا جاتا ہے اور اسی سنسنی کی وجہ سے ہی یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔ 2021 میں کورونا وبا کے دوران ’اسکوئیڈ گیم‘ کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔سیریز کا دوسرا سیزن رواں برس 26 دسمبر کو اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری سیزن 2025 میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں