1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 1, 2024

خوبرو اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟

خوبرو اداکارہ نیلم منیر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار؟
پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم مینر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہیں جو نیلم منیرکی ایکٹنگ تعریف کرتے نظر آتےہیں، مداح بے چین ہیں کہ وہ کب شادی کررہی ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے، سوشل میڈیا پر گردش قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اداکارہ ماہ دسمبر کے آخری ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی،اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبر شوبز صحافی و سلیبریٹیز کے انتہائی قریبی عرفان الحق نے اپنے عرفانستان نامی اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔عرفانستان نامی پیج پر عرفان نے پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیلم منیر دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اداکارہ کی شادی کس سے اور کس تاریخ کو ہونے جارہی ہے۔عرفان کی جانب سے شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی، دوسری جانب اداکارہ نیلم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں زیرِ گردش رہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان افواہوں کی تردید کی۔اداکارہ نے کہا تھا کہ میں نے منگنی نہیں کی اور نہ ہی شادی کر رہی ہوں، سوشل میڈیا پر تمام افواہیں 100 فیصد غلط ہیں۔اس سے قبل 2022 میں اداکارہ نے انٹرویو میں اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری شادی کی خبر اچانک ہی سننے کو ملے گی لیکن میں شادی سادگی سے کروں گی۔

متعلقہ خبریں