1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں زمبابوے پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کوئنز سپورٹس کلب بلاوائیو میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہو گا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کا اعلان بھی کردیا گیا ہے،پاکستان نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا ہے، سلمان علی آغاز کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔یاد رہےپاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔تین ٹی 20 میچز کی سریز میں پاکستان کو زمبابوے کیخلاف 0-1 سے برتری حاصل ہے۔خیال رہے پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ہونے والی سیریز کے تمام میچز ایچ ڈی کوالٹی میں اشتہارات کے بغیر براہ راست ٹیپمیڈ پردکھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں