1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 4, 2024

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

زمبابوے کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز تیسرا اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا، پاکستان نے سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی کےلیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔صائم ایوب، عرفان خان، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی آخری ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔کپتان سلمان علی آغا، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم بھی پلینگ الیون میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں