1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

نوجوان پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

نوجوان پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 میں عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر سفیان مقیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر سفیان مقیم نے پاکستان کے لیے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔ سفیان مقیم پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ اعزاز زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف 2.4 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کیلئے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔نوجوان باؤلر نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کا ریکارڈ بھی توڑا۔نوجوان اسپنر نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے ساتویں میچ میں انجام دیا، ان سے قبل عمر گل نے 2009 اور 2013 میں 6 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ نوجوان باؤلر سفیان مقیم کی شاندار باؤلنگ کی بدولت زمبابوے کی پوری ٹیم محض 57 رنز ڈھیر ہوئی۔

متعلقہ خبریں