1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سےہرا کر3میچوں کی سیریز جیت لی

پاکستان نے زمبابوے کو 10وکٹوں سےہرا کر3میچوں کی سیریز جیت لی
پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کرسیریز جیت لی۔تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 58 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد ، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں پاکستان نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نے 36 جبکہ عمیر یوسف نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ برتری حاصل کرلی ہے، اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں