1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ،فائنل میںبنگلا دیش کوہراکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ،فائنل میںبنگلا دیش کوہراکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا
بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان چوتھے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا۔ملتان میں چوتھے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا گیا جس میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 140 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10.2 اوورز میں ہی پورا کرکے چوتھا بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثار علی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47رنز کی اننگز کھیلی۔یاد رہے پاکستان بلائنڈ نے سیمی فائنل میں نیپال کو ہرایا تھا۔پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی20 کا عالمی چیمپئن بنا ہے۔

متعلقہ خبریں