1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کرنے پر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دیدی

اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کرنے پر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دیدی
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالی رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دے دی۔2024 کے صدارتی انتخابات جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایکس پیغام میں کہا کہ حماس میری حلف برداری 20 جنوری 2025 سے پہلے قیدی رہا کر دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہیں، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے سب باتیں کرتے ہیں اب تک کوئی سنجیدہ کارروائی نظر نہیں آئی۔بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے قبل رہا نہیں کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں اور انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کرنے والوں کو ’جہنم کی قیمت‘ چکانی پڑے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی قیدی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے، وہ افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں، انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی، ہماری حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ کی جنگ کے دوران 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی یرغمالی ابھی بھی لاپتا ہیں۔

متعلقہ خبریں