1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 3, 2024

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا

جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مارشل لاء کا اعلان ٹی وی پر عوام سے خطاب کے دوران کیا، مارشل لاء کا اعلان اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام پر کیا گیا۔صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔دوسری جانب خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے ہیں اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں