1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 4, 2024

اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پہلے سے منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے ایک نئی قرارداد منظور کرلی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کے قیام کے لیے جون میں بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد کو منظور کرلیا۔ امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی تھی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں ڈالا تھا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں