1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 23, 2024

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت کریگ بریتھویٹ کریں گے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے ٹیم کا اعلان کیا ہے، کریگ بریتھویٹ کپتان اور جوشوا ڈاسلوا نائب کپتان ہوں گے۔ویسٹ انڈیز اسکواڈ 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گا، جو 10 اور 11 جنوری کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔کرکٹ ویسٹ اندیز نے ٹیسٹ سیریز کے نئے شیڈول کو بھی اعلامیے کا حصہ بنادیا ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان میں کھیلی جائے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 تا 29 جنوری کو ملتان میں شیڈول ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا میچ ملتان کرانے کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کی وجہ سے پی سی بی اور ویسٹ انڈیز بورڈ نے مشاورت سے نئے شیڈول پر اتفاق کرلیا، جس کے تحت ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آخری بار پاکستان میں نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی جس کے بعد کیریبیئن ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پاک سرزمین پر 19 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔

متعلقہ خبریں