1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 23, 2024

پی ایس ایل سیزن 10،کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ کا پک آرڈرجاری

پی ایس ایل سیزن 10،کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ کا پک آرڈرجاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے سلسلے میں ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پک کراچی کنگز کی ہوگئی، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری، پشاور زلمی کی چوتھی، ملتان سلطانز کی پانچویں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی پک ہوگی۔پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر فرنچائزز کی تین تین پکس ہوں گی جبکہ ڈائمنڈز اور گولڈ کیٹیگری میں بھی مجموعی طور پر تین تین پک ہوں گی۔ڈائمنڈ کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز، دوسرے میں ملتان سلطانز اور تیسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہوگی، گولڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پشاور زلمی، دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور تیسرے میں ملتان سلطانز کی پہلی پک ہوگی۔سلور کیٹیگری میں مجموعی طور پر پانچ پکس رکھی گئی ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز، دوسرے میں پشاور زلمی اور تیسرے میں لاہور قلندرز کی پہلی پک ہوگی۔اسی طرح سلور کیٹیگری کے چوتھے راؤنڈ میں ملتان سلطانز جبکہ پانچویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی پک ہو گی، ایمرجنگ کیٹیگری میں دو جبکہ سپلیمنٹری میں چار پک ہوں گی۔ ایچ بی ایل پی ایل ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں