1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 25, 2024

آئی سی سی نئی رینکنگ جاری،بابراعظم کی بادشاہت برقرار ،شاہین آفریدی کی تنزلی

آئی سی سی نئی رینکنگ جاری،بابراعظم کی بادشاہت برقرار ،شاہین آفریدی کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق سابق کپتان بابراعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں بادشاہی تاحال برقرار ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تنزلی ہوئی ہے۔صائم ایوب نے ون ڈے رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی اور وہ 57 درجے ترقی سے بیٹنگ رینکنگ میں 24ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔جنوبی افریقا کےکلاسن 8 درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان تین درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے صائم ایوب کی57 درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 24 ویں نمبر پر آگئےہیں۔ون ڈے میں بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔بھارت کے کلدیپ یادیو 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں،بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ون ڈے آل راونڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں