1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 24, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیا
انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی نےبالآخر چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری کر دیاجس کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں 19 فروری 2025 کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی جاری رہے گی۔چیمپئنز ٹرافی میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔ چیمپیئنز ٹرافی کا یہ 9 واں ایڈیشن 19 دن پر محیط ہوگا اور اس کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، ہر وینیو میں تین گروپ میچز ہوں گے جبکہ لاہور دوسرے سیمی فائنل اور بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل کی میزبانی کرے گا۔تاہم اگر بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے ریزرو دن مختص کیا گیا ہے۔بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ دبئی میں میچز کا آغاز اگلے دن بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچ سے ہوگا۔گروپ بی کے میچز کا آغاز 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے مقابلے سے ہوگا۔ہفتے کے روز 22 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا جبکہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں کیلئے دو گروپ بنائے گئے ہیں، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا، افغانستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول درج ذیل ہے۔ 19 فروری، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، (کراچی)۔20 فروری، بنگلا دیش بمقابلہ بھارت (دبئی)21 فروری، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا (کراچی)22 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت (دبئی)24 فروری، بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ (راولپنڈی)25 فروری، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا (راولپنڈی)26 فروری، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ (لاہور)27 فروری، پاکستان بمقابلہ بنگلادیش (راولپنڈی)28 فروری، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا (لاہور)یکم مارچ، جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ (کراچی)2 مارچ، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ (دبئی)4 مارچ، پہلا سیمی فائنل (دبئی)5 مارچ، دوسرا سیمی فائنل (لاہور)9 مارچ، فائنل لاہور (بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دبئی میں ہوگا)10 مارچ، ریزرو ڈے۔۔۔تمام میچ ڈے نائٹ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں