1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 24, 2024

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، دی ٹیلی گراف

چیمپئنز ٹرافی، بھارت کو فائدہ پہنچانے کیلئے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، دی ٹیلی گراف
بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پربرطانوی اخبار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تنقید کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ایڈجسٹ کرنے پر برطانوی اخبار نے آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا اور بھارت اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال دنیا کے کسی کھیل میں نہیں ملتی، ایک ملک اپنے بےجا طاقت کا مظاہرہ کرکے دوسرے ملک کو ایونٹ کی میزبانی سے روک رہا ہے۔اخبار کے مطابق یہ سب مکمل طور پر رسوائی ہے، چیمپئنز ٹرافی کے 2 وینیوز پاکستان اور یو اے ای رکھے گئے ہیں، جبکہ فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم انڈیا پہنچا تو فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا، رپورٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے، اخبار نے سوال اٹھایا کہ چیمپئینز ٹرافی فائنل کے وینیو کا 4 مارچ تک یعنی 5 روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا کہ ایونٹ کہاں منعقد ہوگا، جو کسی کھیل میں نہیں ہوتا۔برطانوی اخبار نے رپورٹ میںمزید لکھا کہ پاکستان لاہور میں 1996 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے، جبکہ شائقین اور منتظمین کو ابھی تک یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں، اخبار نے لکھا کہ پاکستان کو 2021 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی تب انڈیا کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا،لیکن ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان سے قبل ہی بی سی سی آئی کے دباؤ پرآئی سی سی نے اپنا جھکاؤ دیکھایا اور پاکستان کو مجبور کیا گیا کہ ایونٹ کو ہائبرڈ پر ہوسٹ کریں۔اپنی رپورٹ میں اخبار نے لکھا کہ اسی طرح چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ کہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے، صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔اخبار کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے، 2019 کے ورلڈکپ میں بھارت نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ جنوبی افریقا تیسرا میچ کھیل رہا تھا، آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15 روز کا وقفہ ڈالا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب 2021 اور 2022 میں ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کیلئے آخر میں رکھے گئے۔اسی طرح بھارت کو ٹی20 اور ون ڈے ورلڈکپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے، رواں برس ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ بنانا ہوگا جبکہ دیگر 7 ٹیموں کو اسکواڈ کے لیے دو ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں