1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 26, 2024

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف56رنز پر چاروکٹیں گر گئیں

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف56رنز پر چاروکٹیں گر گئیں
سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ (باکسنگ ڈے ٹیسٹ) کا آغاز ہو گیا ہے پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف56رنز پر چاروکٹیں گر گئیں۔اوپنرز شان مسعود 17 اور صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جبکہ بابراعظم4رنز بنا کرآئوٹ ہوئے جبکہ سعودشکیل نے14رنز بنائے۔قبل ازیںباکسنگ ڈے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے۔جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔قومی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرجوش ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترا ہے جبکہ ٹیم میں 7 بیٹرز شامل کیے گئے ہیں، قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں