1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 26, 2024

پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے لئے انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے بھی ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹر کرالیا ہے پی ایس ایل 10 کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس میں کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔پی ایس ایل 10 کے لیے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ سمیت انگلینڈ کے جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی نے بھی اپنی اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔جبکہ ان کے علاوہ بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن، زمبابوے کے سکندر رضا اور انگلینڈ کے ٹام کرن نے بھی خود کو رجسٹر کرالیا ہے، پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو گوادر میں ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے سلسلے میں ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پک کراچی کنگز کی ہوگئی، اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری، پشاور زلمی کی چوتھی، ملتان سلطانز کی پانچویں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی پک ہوگی۔پلاٹینم کیٹیگری میں مجموعی طور پر فرنچائزز کی تین تین پکس ہوں گی جبکہ ڈائمنڈز اور گولڈ کیٹیگری میں بھی مجموعی طور پر تین تین پک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں