1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، بابراعظم بھی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کے لیے کھلاڑیوں کو نامزد کردیا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ناموں میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اور بھارتی باؤلر ارشدیب سنگھ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سال 2024 میں 24 میچز میں 33.54 کے اوسط سے 738 رنز اسکور کیے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رہا۔بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے جبکہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف 8 مزید رنز بناکر روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کی چماری اتھاپتھو آئی سی سی کو ویمنز ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کی میلی کر، ساؤتھ افریقہ کی لاورا وولارٹ اور آئر لینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھی نامزد کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں