1. Home
  2. Blogs
  3. News

دسمبر 30, 2024

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں تماشائیوں کا 87 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے 5 دنوں کے دوران میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) آسٹریلیا کے دروازوں سے 3 لاکھ 50 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حاضری کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس نے 1937 میں قائم 3 لاکھ 50 ہزار 5 سو 34 شائقین کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے 5ویں دن کے پہلے سیشن تک 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی آچکے ہیں اور دوپہر کے بعد مزید شائقین آئے۔ 2024 کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں زیادہ لوگوں نے شرکت کی جبکہ جنوری 1937 میں سر ڈان بریڈمین کی قیادت میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اسی مقام پر 6 دن تک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب87 ہزار، 85 ہزار، 83 ہزار، 43 ہزار اور 51 ہزار سے زیادہ رہی۔ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے آئی تھی، اس میچ کو 90 ہزار 293 شائقین نے دیکھا تھا جب کہ اس کے علاوہ بھارت اور زمبابوے کے میچ کو دیکھنے کے لیے 82 ہزار 507 لوگوں نے گراؤنڈ کا رخ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں